پنجاب:خسرہ کیوں پھیل رہا ہے اور بچوں کو اس سے کیسے بچایا جائے؟

2
4

پنجاب کے مختلف شہروں میں بچوں میں خسرے کے مرض میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سات روز کے دوران کئی بچوں کی اموات کے نتیجے میں محکمہ صحت پنجاب نے اس کے سدباب کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ سات روز کے دوران صوبے بھر میں 933. بچوں میں خسرے کی بیماری رپورٹ ہوئی، جن میں سب سے زیادہ یعنی 119 بچے جھنگ سے ہسپتالوں میں پہنچے۔

اسی طرح ایک ہفتے کے دوران راولپنڈی سے 86، شیخوپورہ سے 64، چنیوٹ سے 44 اور قصور سے. 41 خسرے کے مریض بچوں کی تشخیص ہوئی. جبکہ لاہور میں اس دوران 27 مریض بچے سامنے آئے۔

خانیوال اور پتوکی کے دیہی علاقوں میں گذشتہ سات روز میں 10 بچوں کی اموات کی رپورٹ بھی سامنے آئیں، جن میں. سے کم از کم پانچ اموات خسرے کے باعث بتائی جا رہی ہیں. جبکہ دیگر پانچ کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پانچ بچوں کی اموات

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان ملک مقبول احمد نے بتایا کہ ’پتوکی کے نواحی گاؤں میں ہونے والی پانچ بچوں کی اموات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ان کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں تاکہ موت کی وجہ کی تصدیق ہوسکے۔ ابتدائی طور پر ان پانچوں بچوں کی اموات ہیٹ ویو سے ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔‘

دوسری جانب خانیوال کے نواحی گاؤں کوہی والا کبیروالا. میں خسرے کے باعث پانچ بچوں کی اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریوینٹو سروسز) ڈاکٹر فضل الرحمان بلال، ڈی ڈی ایچ او کبیروالہ ڈاکٹر عالم شیر کو فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

ان تینوں افسران کے خلاف باقاعدہ محکمانہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے. کی ہدایت کی گئی ہے۔

خسرے کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کے کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’خسرے کی تشخیص صرف ان بچوں میں ہو رہی ہے، جنہیں حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے۔ ہر سال حکومت نو ماہ سے 11 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے. مفت لگواتی ہے، مگر بیشتر والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکے یا پولیو کے قطرے باقاعدگی سے نہیں لگواتے۔‘

عالمی ادارہ صحت کی ایک حالیہ رپورٹ. کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں خسرے کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے، جہاں صرف سال .2023 میں جولائی سے دسمبر کے درمیان سات ہزار سے زیادہ افراد خسرے کا شکار ہوئے تھے۔

4 Comments

  1. CA cnhghjrs.cn
    HxudofjsjgsyisufshdadgGxDItai

    .sgfkzfjzglzfKkfKgZgydpkhfysoyodxkvHtdotsogkkt
    Sbbmxhxljlchlchflulfdyotidyidykd

    Hkxgksykdyodyididy
    Shgxkgjzhlf

    Xhlkzghkxskgssgksmfzrjsrsubnt you want me to come get you in for a while and I have to go to Walmart to get it to you soon 🔜 I think 🤔💬 I think ee I have w bush in spring and mattress and furniture and mattress pad 🗒️🗓️ I think I got it thanks for your patience and understanding of how to get a free one 🕜🕐🕜🕐🕜 I think I got

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.