پاکستان میں جنوبی پنجاب کا شہر ملتان ایئر کوالٹی انڈیکس میں 2135 سکور سے فضائی آلودگی میں سر فہرست آ گیا ہے۔
پاکستان کے دوسرے نمایاں. شہروں میں 676 سکور سے لاہور دوسرے ، 290 سکور سے پشاور تیسرے، 245 سکور سے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے۔
خیبرپختون خوا کا شہر ہری پور 219 سکور سے پانچویں، 192 سکور سے راولپنڈی چھٹے. اور 106 سکور سے کراچی. ساتویں نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس. کے مطابق لاہور کے اردگرد ہوا کی رفتار. 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ملتان کے قریب 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
آئندہ ہفتے سموگ کی صورت مزید خراب ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
حکومتِ پنجاب نے سموگ کی شدت آلودگی بڑھنے. پر پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10 دن کے لیے بند کر دیے ہیں۔
پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی، خلاف ورزی پر ماحولیاتی قانون. کے تحت گرفتاری، جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
حکومت نے عوام سے کہا ہے. کہ ’گھروں سے نہ نکلیں، بچوں کو بھی گھر سے نہ نکلنے دیں، سکول نہ جانے کا مطلب پکنک نہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔‘
لاہور شہر میں پانی کا مسلسل چھڑکاؤ بھی جاری ہے اور شہریوں سے شپیل کی گئی ہے کہ پابندی سے ماسک پہننیں۔
–.& Know
Ayazali@7072
gemil.com