محکمہ موسمیات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ساڑھے چار ماہ کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر بارشیں 40 فیصد تک کم ہوئی ہیں۔ جس کے پیش نظر خشک سالی کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس دورانیے میں بارشوں کی 52 فیصد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں45 اور پنجاب میں. 42 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں. جبکہ پوٹھوہار میں ہلکی خشک سالی کی صورت حال دیکھی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اٹک، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، بھکر، لیہ، ملتان میں بھی بارشیں معمول سے کم ہوئیں جبکہ راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا میں بھی خشک سالی دیکھی گئی ہے۔
بارشیں کم ہونے پر ماہرین نے سب سے زیادہ شعبہ زراعت کے متاثر ہونے کی نشاندہی کی ہے۔
...