کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 402 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 955 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
دن کے وسط تک 100 انڈیکس میں بڑھنے والے پوائنٹس کی تعداد 553 ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔
دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 520 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 46 ہزار 73 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر میں مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 166 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 154 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
تیزی کے باعث مارکیٹ میں 1.14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46 ہزار 203 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 45 ہزار 553 پوائنٹس رہی۔
پاکستان کو اس مشکلات کاسامنا کیون کرناپڑ رھا ھے
جب تک پاکستان کی معیشت کمزور ہو گی
ملک بھر میں موسم سرما کی وجہ سے گندم کی کٹائی لیٹ ھو گئ ھے