
امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کے لیے. بدھ کے روز پہل کرتےہوئے فریقین پر تحمل سے کام لینے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کے روز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور. بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے فون پر الگ الگ بات کی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے روبیو کی فون کال کے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے انتہا پسندی سے نمٹنے میں بھارت کی حمایت کا اظہار کیا. اور پاکستان سے پہلگام حملے کی تفتیش میں نئی دہلی. سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق روبیو نے. کہا کہ کشمیر میں حملہ ”دہشت گردی‘‘ اور ”ناقابل قبول‘‘ ہے اور پاکستان کو اس کی ”مذمت کرنے کی ضرورت‘‘ ہے۔
روبیو کی پاکستانی اور بھارتی رہنماؤں کو یہ فون کالیں. دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لیے امریکہ کی پہلی اعلیٰ سطحی عوامی پہل تھیں۔
واضح رہے کہ بائیس اپریل. کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ایک خونریز حملے میں کم از کم چھبیس سیاح مارے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد دونوں دیرینہ حریف پڑوسیوں کے. درمیان کشیدگی مزید بڑھ چکی ہے۔