اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی چند پیچیدگیوں کا شکار ہیں، جس وجہ سے ان میں بھی مردانہ جنسی ہارمون. ٹیسٹوسٹیرون کی سطح زیادہ ہے۔
اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور ٹوئٹ. میں اپنی ٹیسٹوسٹیرون سطح پر کھل کر بات کی اور کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ پاکستان کی ہر پانچ میں سے ایک خاتون اس مسئلے کا شکار ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان سمیت ملک کی بہت ساری خواتین ’پولی سسٹک اووری سنڈروم‘ .(پی سی ایس او) کا شکار ہیں، جس وجہ سے ان میں مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹرون کی سطح زیادہ ہے۔
ان کے مطابق مذکورہ مسئلے. کا شکار کسی بھی خاندان کی بیٹی، بہو، ماں اور بہن ہو سکتی. یا پھر کسی بھی مرد کی محبوبا بھی. اس مسئلے کا شکار ہو سکتی ہے. اور مذکورہ مسئلے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ان میں بھی ٹیسٹوسٹیرون کی سطح زیادہ ہے، جس وجہ سے ان کے مسلز بھی مضبوط ہیں جب کہ ان کے جسم پر بال بھی ہوتے ہیں، جسے طبی اصطلاح میں ہیئر سوٹزم .(Hirsutism) بھی کہا جاتا ہے۔
ان کے مطابق اگر وہ اپنی پی سی ایس او کی پیچیدگیوں کو کنٹرول نہ کرتیں. تو ان میں بھی بعض مردانہ خاصیتیں نظر آتیں۔