ورلڈ کپ 2023 میں جہاں متعدد نت نئے ریکارڈ ٹوٹے وہیں عالمی کپ میں سب سے زیادہ شائقین کی اسٹیڈیم میں آمد کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوگیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 50 ہزار 307 شائقین نے اسٹیڈیم آکر میچ دیکھا جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ شائقین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے 2015 ورلڈ کپ میں آئے تھے. جب مجموعی طور پر 10 لاکھ 16 ہزار 420 شائقین اسٹیڈیم آئے تھے۔
یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے. میچ میں ٹوٹ گیا تھا. اور جب اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے مابین فائنل میچ میں ایک لاکھ سے زائد شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تو ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل دیکھنے کے لیے آنے والوں کی صحیح تعداد کا علم تو نہیں ہو سکا. لیکن ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ ایک لاکھ 20 ہزار شائقین میچ دیکھنے کے لیے. اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز میں
2015 ورلڈ کپ اب بھی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے. جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والا 2019 ورلڈ کپ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے. جس میں 7. لاکھ 52 ہزار شائقین نے اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھا تھا۔
صرف اسٹیڈیم میں شائقین کی شرکت کے اعتبار سے ہی نہیں بلکہ ڈیجیٹل اور ٹی وی ناظرین کے اعتبار سے بھی یہ ورلڈ کپ کافی یادگار رہا۔
صرف ورلڈ کپ فائنل کی بات کی جائے تو بھارتی ڈیجیٹل چینل ’ڈزنی ہاٹ اسٹار‘ پر ورلڈ کپ. فائنل کو 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ناظرین نے دیکھا۔
اسی طرح بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے. سیمی فائنل کو صرف اس ایک ویب سائٹ پر 5 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ناظرین نے دیکھا۔
ڈیجیٹل ناظرین کے حوالے سے حتمی اعدادوشمار تو حاصل نہیں ہو سکے. لیکن ایک اندازے کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران تین ارب سے زائد ناظرین صرف ڈیجیٹل چینلز. پر عالمی کپ کے میچز سے لطف اندوز ہوئے۔
اس کے علاوہ ٹی وی چینلز پر دیکھنے والے ناظرین کے بھی سارے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے اور تقریباً ایک ارب ناظرین نے ورلڈ کپ کے میچز کو ٹی وی پر دیکھا۔