وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے. کہ ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے. میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، ہم صدر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، 10سالہ شراکت داری فریم ورک میں. 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
فریم ورک
...
شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے. میں جو آفت 2022 میں پاکستان میں آئی تھی. وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کو تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے. بھی مختص کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ. بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ پرائیوٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا مجھے یقین ہے. کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے، اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے. تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا. اور پاکستان عظیم بنے گا، ہم ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم بہت موڈی ہے۔ وہ اگر شائقین کو خوش کر سکتی ہے تو مایوس کرنے سے بھی اسے کوئی نہیں روک سکتا اور اس پر کسی کو حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ […]
2 1 مناظر: 79 قراقرم انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے عثمان وزیر یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر […]
مناظر: 93 عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان نے کم آمدنی والے افراد کو سبسڈی دینے کے لیے امیر گاڑی والوں کے لیے ایندھن کی قیمتیں بڑھا کر فنڈز اکٹھا […]