واٹس ایپ میں ’چیٹ میڈیا ہب‘ فیچر متعارف ہونے کا امکان

واٹس ایپ اپنے ویب ورژن کے لیے ایک نیا فیچر ’چیٹ میڈیا ہب‘ متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو شیئر کی گئی. فائلز تک آسان اور تیز رسائی فراہم کرنا ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے. مطابق چیٹ میڈیا ہب ایک نیا سیکشن ہوگا جو واٹس ایپ ویب کی سائڈبار میں شامل کیا جائے گا۔

اس کے ذریعے صارفین تمام چیٹس میں شیئر کی گئی. تصاویر، ویڈیوز، گفٹس، دستاویزات اور لنکس کو ایک ہی جگہ پر دیکھ اور منظم کرسکیں گے، بغیر یہ کہ ہر چیٹ کو الگ الگ کھولنا پڑے۔

مذکورہ فیچر کی بدولت تمام میڈیا فائلز ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گی، چاہے وہ کسی بھی چیٹ سے شیئر کی گئی ہوں، یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ دستاویزات. اور لنکس کے ساتھ بھیجنے. والے کا نام اور بھیجنے کی تاریخ بھی ظاہر کی جائے گی۔

فائلز

صارفین اس ہب کی مدد سے فائلز کو تاریخ، سائز یا دیگر معیارات کے مطابق ترتیب دے سکیں گے. اور کیپشن کے ذریعے مخصوص فائلز کو تلاش کرنا بھی ممکن ہوگا۔

مزید یہ کہ، صارفین متعدد فائلز کو ایک ساتھ منتخب کر کے انہیں ڈیلیٹ، ڈاؤن لوڈ یا فارورڈ کرسکیں گے، جس سے وقت اور محنت کی بچت ہوگی۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے. مفید ثابت ہوگا. جو اہم فائلز جیسے تصاویر یا پی ڈی ایف کو تلاش کرنا چاہتے ہیں. بغیر ہر چیٹ کو الگ الگ کھولے۔

اس کے علاوہ، یہ فیچر اسٹوریج مینجمنٹ کو بھی آسان بنائے گا، کیونکہ صارفین بڑی فائلز کو آسانی سے شناخت کرکے ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر ابتدائی مرحلے میں ہے. اور بیٹا ورژن میں بھی دستیاب نہیں, واٹس ایپ نے اس کی حتمی ریلیز کی کوئی تاریخ تو نہیں دی، تاہم امکان ہے. کہ یہ جلد ہی عام صارفین کے لیے. متعارف کرا دیا جائے گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.