جرمن اور امریکی حکام کے مطابق نیٹو اتحاد کی تاریخ میں یورپ کی سب سے بڑی فضائی مشقیں پیر بارہ جون کو شروع کر دی گئی ہیں۔
جرمن قیادت میں ”ایئر ڈیفنڈر 23‘‘ نامی یہ مشقیں تقریباً 10 دنوں تک جاری رہیں گی . اور ان میں پچیس نیٹو اور شراکت دار ممالک کے تقریباً. 220 فوجی طیارے شامل ہوں گے۔
جرمنی میں تعینات امریکی سفیر ایمی گٹ مین نے کہا کہ یہ مشق خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہیں لیکن ان کا مقصد روس سمیت دیگر ممالک کو ایک پیغام دینا ہے۔
انہوں نے روسی صدرکا حوالہ دیتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا، ” یہ بات میرے لیے باعث حیرت ہو گی کہ اگر مسٹر پوٹن سمیت کوئی عالمی رہنما اس اتحاد کی روح، جس کا مطلب اس اتحاد کی طاقت ہے ، کی اس سرگرمی کا نوٹس نہ لے رہا ہو۔‘‘
جرمن فضائیہ یا لُفٹ وافے. کے جنرل انگو گیرہاٹس کے مطابق، ”ایک ساتھ یکجا ہونے سے. ہم اپنی قوت کو ضرب دیتے ہیں۔‘‘ اس مشق میں آپریشنل اور ٹیکنیکل سطح کی تربیت شامل ہے. اور یہ بنیادی طور پر جرمنی، جمہوریہ چیک اور ایسٹونیا میں کی جارہی ہیں۔