نیویارک کے ہوائی اڈے پر سکیورٹی افسروں نے ایک مرد مسافر کے سامان سے 17 اسلحے کی گولیاں برآمد کیں. جو بچوں کے ڈائپر میں چھپائی گئی تھیں۔
ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن .(ٹی ایس اے) نے بتایا کہ آرکنساس سے تعلق رکھنے والے مسافر نے نیو یارک کے لاگارڈیا ہوائی. اڈے سے شکاگو کے مڈوے ہوائی اڈے کے لیے پرواز لی۔ انہیں سکیورٹی جانچ پڑتال کے لیے روکا گیا۔ ان کا بیگ ایکسرے مشین سے گزارتے ہوئے الارم بج اٹھا۔
مسافر کے سامان کی تلاشی لینے پر سکیورٹی افسروں کو غیر استعمال شدہ ڈائپر ملا. جس کے اندر نو ملی میٹر کے پستول کی گولیاں چھپائی گئیں تھیں۔ مسافر کا یہ عمل قواعد کی خلاف ورزی تھا کیوں کہ دستی سامان میں گولیاں رکھنے پر پابندی ہے اور صرف اس سامان میں گولیاں رکھی جا سکتی ہیں. جو فضائی کمپنی کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔
ٹی ایس اے کا کہنا ہے. کہ مسافر نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے بیگ میں گولیوں سے بھرے ڈائپر کے بارے میں علم نہیں تھا۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے. کہ ان کی گرل فرینڈ نے اسے بیگ میں رکھا ہو۔
ٹی ایس اے نے بتایا کہ پورٹ اتھارٹی پولیس نے مسافر کو نائن ایم ایم کی گولیاں غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے پر بدھ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
دستی بیگ میں سامان
کسی خلاف معمول شے میں چھپائی گئی گولیاں ملنے پر ٹی ایس اے نے مذاق کے طور پر کہا: ’بظاہر اس شخص کو اپنی اگلی پرواز کے لیے ہوائی اڈے جانے سے پہلے اپنے دستی بیگ میں سامان رکھنے کی خاطر بلٹ پروف منصوبے کی ضرورت تھی۔
’لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے. جب لاگارڈیا ہوائی اڈے کے حکام کو سکیورٹی چیکنگ کے دوران کوئی خلاف معمول چیز ملی ہو۔‘
گذشتہ ماہ حکام نے لاگارڈیا ہوائی اڈے پر بیگ سے .45 کیلیبر کا پستول اور میگزین برآمد کیا جس میں چھ گولیاں تھیں۔ پستول اور میگزین نائیکی کے جوتوں میں چھپائے گئے تھے اور بیگ کی چیکنگ ہو چکی تھی۔
جنوری میں جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا. جب ایئرپورٹ سکیورٹی اہلکاروں کو ایک پستول ملا جسے کھول کر پی نٹ بٹر کے دو جاروں میں چھپایا گیا تھا۔
2021 میں مینٹوس چیونگم کے کنٹینر کے اندر سے 13 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ٹی ایس اے نے بتایا کہ گولیوں کو چیونگم میں ملا دیا گیا تھا۔ مسافر نے دعوی کیا کہ یہ دستی بیگ ان کے بیٹے کا ہے۔
اپریل 2021 میں ہونولولو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے دستی بیگ سے .22 کیلیبر کا گولیوں سے بھرا پستول اور گولیوں کے دو ڈبے برآمد کیے تھے. جن میں مجموعی طور پر 100 سے زیادہ گولیاں تھیں۔
مسافر نے دعویٰ کیا کہ وہ شوٹنگ رینج گئے تھے. اور ہوائی اڈے جانے سے پہلے اسلحہ اور گولیاں نکالنے میں غیر ارادی طور پر غفلت کا مظاہرہ کیا۔