نکول کڈمین 57 برس کی عمر میں بھی دنیا کی سب سے مہنگی اداکارہ

دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نکول کڈمین ہیں، سال 2024  میں انھوں نے41 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کرکے اداکارہ زینڈایا، سڈنی سیوینی، اسکارلیٹ جونسن اور گیل گیڈوٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی نکول کڈمین 57 برس کی عمر میں بھی. رومانوی ڈرامے کرتی ہیں اور 2024 میں تو وہ تین ٹی وی شوز میں نظر آئیں۔

جب فوربس نے دینا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی تازہ ترین فہرست جاری کی تو لوگوں نے ایک چیز کا نوٹس لیا کہ حالیہ سالوں کے مقابلے میں فہرست پر مردوں کا غلبہ زیادہ تھا، صرف تین خواتین اداکاراؤں نے ٹاپ 20 میں جگہ بنائی. اور ان میں کوئی بھی نوجوان اسٹارز نہ تھیں۔

حقیقت تو یہ ہے کہ 57  برس کی عمر میں خواتین اداکارائیں زیادہ معاوضہ  تو کیا لے پائیں گی، یہ تو وہ عمر ہے جب. چند خواتین لیڈنگ خواتین کا کردار ہی لے پاتی ہیں۔ تاہم نکول نے نہ صرف یہ کہ سرفہرست رہیں. بلکہ اپنی حیثیت بھی برقرار رکھی ہے.  اور وہ فلمیں اپنی شرائط. پر بنواتی ہیں۔

آمدنی

فوربس کے مطابق نکول کڈمین نے 2024. میں31 ملین ڈالرز نیٹ اور 41 ملین ڈالرز. گراس آمدنی حاصل کی، اس طرح انھوں نے دنیا بھر کی تمام اداکاراؤں کو معاوضے کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔

وہ مجموعی فہرست (مرد و خواتین پر مبنی). میں آٹھویں نمبر پر تھیں، اداکار ول اسمتھ اور ایڈم سینڈلر سے آگے اور صرف جارج کولونی اور بریڈ پٹ سے پیچھے تھیں۔ 

فوربس نے نکول کڈمین کو اے ایم سی (امریکن مووی تھیٹر چین). پر راج کرنے والی ملکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیلی ویژن. منی سیریز کی سب سے معروف اور قابل قدر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.