نٹرنیشنل اسکواش کے فائنل میں احسن ایاز کو شکست

0
2

پاکستانی اسکواش کھلاڑی احسن ایاز کو 247 انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں مصر کے محمد شرف نے شکست دے دی۔ 

247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل نیو جرسی میں منعقد ہوا، جس کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار .ڈالرز تھی۔ 

فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جہاں ہر گیم. میں سنسنی خیزی دیکھنے کو ملی، محمد شرف نے اس دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

احسن ایاز کو تینوں گیمز میں. 11-9، 11-9، 18-16 کے. اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل

احسن ایاز کے لیے. یہ مسلسل دوسرا پی ایس اے فائنل تھا، اس سے. قبل انہوں نے اسی ماہ کولی ول اوپن. کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جس سے ان کی فارم اور کارکردگی کی. مضبوطی کا اندازہ ہوتا ہے۔

احسن ایاز نے حالیہ مہینوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کئی اہم اسکواش ٹورنامنٹس میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے ایچ ایس سی اسکواش اوپن 2024ء (14 تا 17 فروری) اور ایس او اے پی انجینئرنگ اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024ء (2 تا 5 فروری) میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ایونٹس میں چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

اس سے قبل 2023ء کے آخر میں احسن برنٹ اسکواش اوپن .(26 تا 30 اکتوبر) کے فائنل تک پہنچے لیکن. وہاں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود ان کی کارکردگی متاثر کن رہی، انہوں نے ایچ ایس سی اسکواش اوپن 2023ء (8 تا 11 جولائی) اور لائف ٹائم پیٹا بائٹ ٹیکنالوجیز .اسکواش اوپن 2023ء (2 تا 5 جولائی) میں بھی کامیابیاں .حاصل کیں اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.