نوشہرو فیروز میں خاتون ٹیچر کو سال میں 3 بار زچگی کی چھٹیاں دے دی گئیں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے خاتون ٹیچر کو سال میں 3 بار زچگی کی چھٹیاں دیے جانے پر وضاحت طلب کرلی۔
نوٹس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن بینظیر آباد نصیر جوگی نے سابق ڈی ای او پرائمری سے وضاحت طلب کی اور ایک سال میں 195 دن کی زچگی اور طبی چھٹیاں دینے کو سنگین غفلت قرار دیا۔
نصیر جوگی نےنوٹس میں کہا کہ 3 روز میں جواب دیں بصورت دیگر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن بینظیر آباد نے سابق ڈی ای او پرائمری اور خاتون ٹیچر کو طلب بھی کیا ہے۔