قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔
20 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے. جس میں وہ گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔
اس تصویر میں نسیم شاہ کا تصویر کے لیے بنایا گیا پوز کافی متاثر کُن ہے۔
کرکٹر کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتانا ہے. کہ انہوں نے پنکچر ٹائر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔
نسیم شاہ کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کے دلچسپ تبصرے آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ نسیم عباس شاہ ایک باصلاحیت پاکستانی بین الاقوامی کرکٹر ہیں۔
اکتوبر 2019ء کو 16 سال کی عمر میں نسیم شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں متعارف کروایا گیا تھا۔