بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے مشہور گانے ’ناٹو ناٹو‘ کا نشہ امریکی پولیس آفیسرز کے سر پر بھی چڑھ گیا۔
چندربوس کے لکھے ہوئے اور ایم ایم کیروانی کے کمپوز کردہ ہٹ گانے کو اتوار کو امریکا میں منعقدہ آسکرز 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں اوریجنل گانے کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سے قبل اس گانے نے گولڈن گلوب اور کریٹکس چوائس ایوارڈ بھی اپنے نام کئے۔
سپر ہٹ نمبر پر ڈانس کرنے والے سوشل میڈیا صارفین۔ کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہیں۔ آپ چاہے ہانیہ عامر کی مثال لے لیں۔ یا پھر جاپانی ٹک ٹاکرز کی یا پھر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے امریکی پولیس آفیسرز کی جو اس گانے پر ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نیناوت جگن نامی ٹوئٹر صارف نے امریکی ریاست ٹیکسس میں ریکارڈ کی گئی۔ امریکی پولیس آفیسرز کی ویڈیو شیئر کی ہے جو ’ناٹو ناٹو‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیو ہولی کے دن لی گئی ہے۔ کیونکہ لوگ رنگوں اور گلالوں میں بھیگتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ اس ویڈیو کلپ میں ایک آدمی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جو پولیس آفیسرز کو اس گانے کے مشہور اسٹیپس سیکھا رہا ہے اور پولیس والے مقبول گانے کی اسٹیپس کو فوری سیکھ لیتے ہیں۔
نیناوت جگن کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے اتنی وائرل ہوئی۔ کہ اسے 5 لاکھ 82 ہزار صارفین اب تک دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔