میرا پر برطانیہ نے 10 برس کی پابندی کیوں لگائی؟ بہن نے بتا دیا

میرا

پاکستانی اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے اپنی والدہ شفقت زہرہ کے انکشاف کہ انگریزی نہ آنے کی وجہ سے ان کی بیٹی میرا پر لندن میں آنے پر پابندی لگ گئی ہے، پر لب کشائی کی ہے۔

حال ہی میں ’جیو نیوز‘ کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ سے شائستہ عباس نے لندن میں گفتگو کی. اور میرا پر عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں 6 برس کی تھی اس وقت ہمارے والد کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد گھر کی مکمل ذمے داری میرا پر آ گئی تھی، میرا تمام بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔

شائستہ عباس نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں وکیل ہیں، تمام بہن بھائیوں کو اعلیٰ تعلیم دی، تمام اہلِ خانہ کو والد کے انتقال کے فوراً بعد ہی برطانیہ میں سیٹل کر دیا تھا، ہماری مکمل تعلیم لندن کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں کچھ وقت کے لیے. پاکستان آئی تھی، وہاں بزنس کی تعلیم حاصل کی. لیکن جلد ہی لندن واپس آنے کے بعد میں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی۔

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.