
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت مثبت سے مستحکم کردی، درجہ بندی میں بہتری بہتر مالی پوزیشن کی وجہ سے کی گئی
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے. کہ اگر اصلاحات میںتاخیر یا تعطل آیا تو مالی خطرات دوبارہ سر اُٹھا سکتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ کا بہتر ہونا معاشی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کا مظہر ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے. کہ ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، تمام اہم معاشی اشاریے بہتری ظاہر کر رہے ہیں، کاروباری و صارفین کا اعتماد تاریخی سطح پر پہنچ چکا ہے،
بجلی کے نرخوں اور شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش ہے،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نےکہا ہے. کہ آٹو انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکمت عملی بنارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ آٹو انڈسٹری کو مضبوط بنانے کے. منصوبوں کا اعلان کیا ہے. اور صنعت کے مسائل حل کرنے کے لیے. ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
آٹو انڈسٹری
یہ پیش رفت بدھ کے روز وزیر تجارت اور آٹو انڈسٹری کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس کے دوران ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی. کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی غیر ملکی قرضوں کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر قرار دیتے ہوئے. پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اے اے ٹو سے سی اے اے ون کر دی۔
ایجنسی نے یہ درجہ بندی پاکستان کی بہتر ہوتی مالی پوزیشن اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی. اصلاحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے جاری کی ہے۔ موڈی کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے. کہ پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات اب بھی بلند سطح پر ہیں، لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام اور حکومت کی جانب سے. مالیاتی نظم و ضبط کے. عزم سے ملک کی قرض ادائیگی کی. صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔