ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

2
2

ملک بھر میں آج سے رواں سال کی تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

پاکستان ميں پوليو مہم کا آغاز

ترجمان وزارت صحت کے مطابق 36 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 35 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا ہدف ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب۔ کے 9، سندھ کے 8، بلوچستان کے 6 اضلاع اور اسلام آباد مہم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 9 ہائی رسک اضلاع۔ میں انسداد پولیو مہم 5 دسمبر کو شروع ہو گی۔

پولیو

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے لیے ۔پُرعزم ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ’صحت محافظ‘ حصہ لیں گے۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے۔ خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت کی ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ ملک کے صرف ایک چھوٹے حصے میں رہ گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.