مسٹر بیسٹ اور پاکستانی یوٹیوبر زلمی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

0
0

پاکستانی یوٹیوبر ساجد رحمٰن المعروف زلمی کی جانب سے یوٹیوب کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ کے ساتھ ایک بڑے تعاون کا اعلان کیا گیا ہے۔

زلمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ٹیزر شیئر کیا ہے. جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ اور مسٹر بیسٹ پاکستان کا سب سے بڑا تعاون جَلد ہونے جا رہا ہے۔

زلمی کے تصدیق شدہ پیج پر یہ ویڈیو دیکھ. کر صارفین خوش گوار حیرانی میں مبتلا ہو گئے ہیں. اور سوشل میڈیا پر نت نئی قیاس آرائیوں نے جنم لیا ہے۔

یاد رہے کہ یوٹیوبر زلمی نے اس سے قبل بھی مسٹر بیسٹ کا ایک چیلنج قبول. اور اسے مکمل کر کے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی تھی۔

اب اور امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی حالیہ ویڈیو کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین مزید پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

زلمی نے اپنی پوسٹ میں کسی قسم کی تفصیل شیئر کرنے سے تو گریز کیا ہے. مگر صارفین کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے. کہ مسٹر بیسٹ اور زلمی کا تعاون یوٹیوب کی دنیا کا تاریخی تعاون ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب مسٹر بیسٹ کے اکاؤنٹ پر تاحال اس تعاون سے متعلق کچھ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.