مریخ کا 25 کلو وزنی پتھر 53 لاکھ ڈالر میں نیلام

زمین پر موجود مریخ کا سب سے بڑا پتھر نیویارک میں نایاب جیالوجیکل اور آرکیالوجیکل اشیا کی نیلامی میں بدھ کو 50 لاکھ ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہو گیا۔

تاہم نیلامی میں زیادہ توجہ ایک نایاب قسم کے نوجوان ڈائنوسار کے ڈھانچہ پر رہی، جو 30 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوا۔

معروف نیلام گھر سدبیز کے مطابق یہ 25 کلوگرام وزنی پتھر، جس کا نام این ڈبلیو اے 16788ہے، نومبر 2023 میں نائیجر کے صحرا میں ایک میٹیورائٹ تلاش کرنے والے شخص نے دریافت کیا تھا۔

یہ پتھر ایک بڑے سیارچے کی ٹکر سے مریخ کی سطح سے اُڑ کر ساڑھے. 22 کروڑ کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے. زمین تک پہنچا۔

نیلامی سے پہلے اس کی قیمت کا تخمینہ 20 سے 40 لاکھ ڈالر کے درمیان تھا۔سدبیز کے بقول خریدار کی شناخت فی الحال نہیں بتائی گئی۔ آخری بولی 43 لاکھ ڈالر کی تھی۔

مختلف فیس اور اخراجات شامل کرنے کے بعد اس کی باظابطہ. فروخت کی قیمت تقریباً 53 لاکھ ڈالر تھی، جس سے یہ اب تک نیلامی. میں فروخت ہونے والا سب سے قیمتی میٹیورائٹ بن گیا۔

سدبیز کے مطابق سرخ، بھورے اور سرمئی رنگ کا یہ پتھر زمین پر پائے جانے والے سب سے بڑے مریخی ٹکڑے سے 70 فیصد بڑا ہے۔

نایاب

نیلام گھر نے کہا کہ یہ بھی ایک نایاب دریافت تھی۔ زمین پر پائے جانے والے. 77,000 سے زائد میٹیورائٹس میں سے صرف 400 مریخی میٹیورائٹس ہیں۔

دوسری طرف ڈائنوسار کے ڈھانچے نے. چھ بولی دہندگان کے درمیان چھ منٹ تک جنگ چھیڑے رکھی۔ اس کا پیشگی تخمینہ 40 سے 60 لاکھ ڈالر تھا۔

یہ ایک نایاب قسم کے چار میں سے صرف. ایک سیریٹوسورس نیسیکورنائس کا نوجوان ڈھانچہ تھا، جو ٹائرانوسورس ریکس کی طرح نظر آتا ہے. لیکن اس سے چھوٹا ہوتا ہے۔

ڈھانچے کی بولی 60 لاکھ ڈالر سے شروع ہوئی، پھر نیلامی کے دوران یہ بولی دو کروڑ 60 لاکھ ڈالر پر بند ہوئی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.