محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے

💬0

محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے۔ 

محکمہ تعلیم کے مطابق سنگل شفٹ والے پرائمری اسکول صبح 8 سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جبکہ جمعہ کو 8 سے 11:30بجے تک کھلیں گے۔ 

ڈبل شفٹ پرائمری اسکول کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے 11:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ دوسری شفٹ پونے 12 سے پونے 3 بجے تک ہوگی۔ 

ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعے کو پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوگی۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعے کو دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:30 تک ہوگی۔ 

سنگل شفٹ سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول 8 بجے سے 1:30 تک کھلے رہیں گے۔ جمعے کو 8 سے 11:30 تک کھلے رہیں گے۔ 

ڈبل شفٹ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک جبکہ دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہوگی۔ 

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعے کو پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک اور دوسری شفٹ 11:45 سے 1:15 تک ہوگی

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.