ماؤنٹ اناپورنا پر خراب موسم، پاکستانی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا

2
0
پاکستانی کوہ پيما

ماؤنٹ اناپورنا پر خراب موسم کے بعد پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی کو ریسکیو کرلیا گیا۔

گزشتہ روز 8091 میٹر بلند اناپورنا کو سر کرنے والے دونوں کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر سے بیس کیمپ واپس پہنچا دیا گیا۔

اناپورنا پر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے کیمپ فور سے آگے واپسی کا راستہ بند ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ماؤنٹ اناپورنا پر خراب موسم کی وجہ سے 2 بھارتی کوہ پیما لاپتا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلجیت کور اور انوراگ میلو کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.