لیئم پین کا سنیپ چیٹ پر آخری پیغام اور پھر ’ہوٹل کی بالکونی سے گِر کر‘ موت

1
0

برطانوی گلوکار اور مشہور بینڈ ’ون ڈائیریکشن‘ کے سابق رکن 31 سالہ لیئم پین کی ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گِر کر موت ہوئی ہے۔

ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ انھیں لیئم کی لاش تب ملی جب ایمرجنسی سروسز کو ہوٹل کے قریب سے ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی۔

لیئم پین کو عالمی شہرت تب ملی. جب وہ 2010 میں برطانوی ٹی وی شو ’دی ایکس فیکٹ‘ میں شامل ہوئے۔ پھر وہ نوجوانوں کے پسندیدہ بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کا حصہ بنے جس میں ہیری سٹائلز، لوئس ٹاملنسن، نائیل ہورن اور زین ملک بھی شامل تھے۔

رواں ماہ کے شروع میں لیئم پین نے ون ڈائریکشن بینڈ کے ایک اور سابق گلوکار نائیل ہورن کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔

شکایت

بیونس آئرس کی پولیس کے مطابق انھیں ایک شکایت. موصول ہوئی تھی. جس کے مطابق ایک ’جارحانہ شخص شاید منشیات اور شراب کے اثرات کی زد میں تھا۔’

تاہم جب اہلکار ہوٹل پہنچے تو انھیں بتایا گیا. کہ ہوٹل کے اندرونی صحن میں ایک زوردار آواز سنائی دی ہے۔ کچھ ہی دیر بعد انھیں وہاں لیئم پین کی لاش ملی۔

اس معاملے پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر البرتو کرسنتی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ لیئم پین کو ’سنگین چوٹیں‘ آئی تھیں اور ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

البرتو کرسنتی نے لیئم پین کے بالکونی سے گرنے کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔

جبکہ برطانیہ کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ارجنٹینا میں حکام سے ایک ’برطانوی شخص کی موت کی رپورٹ کے حوالے سے‘ رابطے میں ہیں۔ تاہم مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

موت سے قبل سوشل پلیٹ فارم سنیپ چیٹ پر آخری پیغام

لیئم پین نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل سنیپ چیٹ پر اپنی پارٹنر کے ساتھ ناشتہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

انھوں نے اس پر لکھا تھا کہ ’ارجنٹینا میں ایک خوبصورت دن ہے۔‘

لیئم کی موت کی خبر کے بعد مداح بیونس آئرس کے ہوٹل کے باہر جمع ہوئے۔ ہوٹل کے گیٹ پر مجمع لگنے کی وجہ سے پولیس نے دروازے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

لیئم پین کی ایک نوجوان مداح وائلیتا انتیر نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’میں اپنے کمرے میں تھی۔ میری بہن نے مجھے بتایا کہ لیئم کی موت ہو گئی ہے۔ ہمیں یقین نہیں آیا۔ اس لیے ہم یہاں خود آ گئے کہ معلوم کر سکیں کہ یہ سچ ہے یا نہیں۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.