53 سالہ فرانسیسی خاتون این نے جب فروری 2023 میں پہلی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام ڈاؤن لوڈ کیا تو یہ ان کے لیے بلکل نیا تجربہ تھا۔
وہ ایک دولت مند شخص کی بیوی تھیں. اور خود بھی انٹیریئر ڈیزائنر کے طور پر کام کرتی تھیں۔ لیکن انسٹاگرام ان کے فون میں کیا آیا کہ ان کی زندگی کی کایا ہی پلٹ گئی۔
یہ ایک عجیب سی داستان ہے. جس کے اختتام تک وہ نہ صرف اپنے رشتے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی جمع پونجی، جو مجموعی طور پر ساڑے آٹھ لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی روپے کے حساب سے 23 کروڑ سے زیادہ رقم بنتی ہے، گنوا چکی تھیں بلکہ ملک میں ان کا مذاق اڑایا جا رہا تھا۔
یہ انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک حیران کن فراڈ کی بھی کہانی ہے. کہ کیسے ایک خاتون کو ایک نامور ہالی وڈ اداکار کی مصنوعی شبیہ کی مدد سے لوٹا گیا۔
...
’بریڈ پٹ کو تم جیسی عورت چاہیے‘
انسٹاگرام پر این سے ایک خاتون نے رابطہ کیا جنھوں نے دعوی کیا کہ وہ مشہور ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کی والدہ جین پٹ ہیں۔
این کو اس خاتون نے کہا کہ ان کے بیٹے یعنی بریڈ پٹ کو ’ان جیسی کسی عورت کی ضرورت ہے۔‘
اگلے ہی دن بریڈ پٹ نے خود ان سے رابطہ کر لیا. تو این شکوک و شبہات کا شکار ہو گئیں۔
لیکن وہ بتاتی ہیں کہ سوشل میڈیا کی دنیا سے انھیں زیادہ واقفیت نہیں تھی. تو ’مجھے اندازہ ہی نہیں ہو سکا کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔‘
ان کو بتایا گیا کہ کسٹم ڈیوٹی ادا نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی کی طلاق پر عدالتی کارروائی کے دوران بینک اکاوئنٹ منجمند ہیں۔ یوں اینا نے نو ہزار یورو اپنے ہاتھوں سے نوسربازوں کے حوالے کر دیے۔
وہ کہتی ہیں. کہ ’کسی بیوقوف کی طرح میں نے پیسے دے دیے۔ جب کبھی مجھے شک ہونے لگتا تھا، وہ اسے دور کرنے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔‘
جعلی اداکار
لیکن پیسوں کا مطالبہ رفتہ رفتہ بڑھتا چلا گیا۔ ایک موقع پر جعلی اداکار نے انھیں کہا کہ گردوں کے سرطان کے علاج کے لیے پیسے درکار ہیں اور انھیں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی بنائی تصاویر بھیج دی گئیں. جن میں بریڈ پٹ کو ہسپتال میں بستر پر لیٹا ہوا دکھایا گیا۔
این کہتی ہیں کہ ’میں نے کوشش کی کہ انٹرنیٹ پر تلاش کروں لیکن مجھے یہ تصاویر نظر نہیں آئیں، تو مجھے لگا اس نے یہ سیلفیاں صرف میرے لیے ہی بنائی ہیں۔‘
اسی دوران این اور ان کے شوہر کے بیچ طلاق ہوئی تو انھیں سات لاکھ 75 ہزار یورو کی رقم ملی۔ یہ تمام رقم فراڈ کے ذریعے ان سے ہتھیا لی گئی۔
این خود بھی کینسر سے متاثر رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے خود کو بتایا کہ میں شاید ایک شخص کی جان بچا رہی ہوں۔‘
مناظر: 22 کیا آپ ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر سے زیادہ دولت کمانے والے اداکار کے بارے میں جانتے ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلموں میں کام کرکے 27 اعشاریہ 7 بلین ڈالرز […]