وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
قومی اسمبلی میں پیش پیکا ایکٹ ترمیمی. بل2025 کی تفصیلات سامنے آگئیں، پیکا ایکٹ کے تحت فیک نیوز پر سزا 3 سال، جرمانہ 20 لاکھ روپے تک ہوسکے گا۔
ترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا. پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کی مجاز ہوگی، اتھارٹی متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔
سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں. پر فرد 24 گھنٹے میں درخواست دینے کا پابند ہو گا، غیر قانونی آن لائن مواد کی تعریف میں اسلام مخالف، پاکستان کی سلامتی یا دفاع کے. خلاف مواد شامل ہوگا۔