فیفا، ’میسی کا جادو‘ اور عارف لوہار کا ’حادثاتی‘ گیت: ’پریشان مت ہوں، میسی لاہور سے ہیں‘

8
9

’میرے خیال میں فیفا کے انسٹاگرام پیج کا ایڈمن کوئی پاکستانی ہے۔۔۔‘ ’نہیں نہیں فیفا کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔۔۔‘

24 جون کو جب فیفا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فٹبال کھلاڑی. میسی کی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تو جیسے پاکستانیوں میں ایک کھلبلی سی مچ گئی اور یہ کھلبلی بے وجہ بھی نہیں تھی۔

فیفا کی جانب سے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنا کوئی نئی بات نہیں. لیکن اس مقصد کے لیے کسی پاکستانی اور خاص کر کے پنجابی گانے کو استعمال کرنا کسی انہونی سے کم نہیں۔

فیفا نے میسی کی سالگرہ کے موقع پر جو ویڈیو جاری کی اس میں پاکستان کے پنجابی لوک فنکار عارف لوہار کے گیت کو شامل کیا گیا. اور گیت بھی وہ جو پہلے ہی خاصا مقبول ہو چکا ہے۔

فیفا نے اس ویڈیو کے لیے. عارف لوہار کے گیت ’آ تنیوں موج کراواں‘ کو چنا اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس ویڈیو کی کیپشن بھی اردو میں لکھی گئی. جو کچھ یوں تھی ’میسی کا جادو‘۔

میسی کی ویڈیو پر پاکستانی گانا اور پاکستانی زبان میں کیپشن دیکھ کر پاکستانی صارفین کو بھی ایسا لگا کہ جیسے یہ کوئی ’جادو‘ ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر

دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر پاکستانی اسے بڑی تعداد میں شیئر کرنے لگے. اور حیرت اور خوشی کے عالم میں سوال کرتے رہے کہ ’جانی یہ کیا ویڈیو ہے؟‘

کسی کے خیال میں فیفا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کوئی پاکستانی چلا رہا ہے. تو کسی کو محسوس ہوا کہ شاید فیفا کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

اس موقع پر بہت سے صارفین کی حس مذاح بھی جاگ اٹھی۔ حیدر نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’دوستوں پریشان مت ہوں، میسی لاہور سے ہیں۔‘

ایک اور پاکستانی صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میسی ہم میں سے ہی ہیں۔‘

کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ فیفا کو یہ گیت ورلڈ کپ کے کسی میچ کے دوران بھی چلانا چاہیے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.