ڈنمارک میں ایک فوجی جیپ کی لڑاکا طیارے کو سڑک پر لے کر جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ مختصر ویڈیو کلپ کسی شہری نے گاڑی میں بیٹھ کر بنائی ہے۔
سامنے سگنل بند ہے اور ایک فوجی جیپ ایئرفورس کے لڑاکا طیارے کو گھسیٹ کر لے جا رہی ہے۔
طیارے کے آس پاس سیکیورٹی کیلئے صرف دو موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار موجود ہیں۔
قریب ہی گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں. جبکہ ایک راہگیر بھی اس بات سے بالکل بےنیاز ہو کر چل رہا ہے کہ اس کے قریب سے لڑاکا طیارہ گزر رہا ہے۔
’ایوی ایشن‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے یہ ویڈیو 13 جون کو شیئر کی تھی جسے اب تک ایک کروڑ 60 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔