"علی ترین کا پی سی بی کے نوٹس پر طنزیہ ‘معافی نامہ'”

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کے قانونی نوٹس اور معافی کے مطالبے کو طنزیہ انداز میں مسترد کر دیا، سرعام ‘معافی’ مانگ کر معاملہ مزید پیچیدہ کر دیا۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کے قانونی نوٹس اور معافی کے مطالبے پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا. کہ بورڈ تنقید برداشت نہیں کرتا اور اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے بجائے دھمکیاں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل سے محبت کرتے ہیں. اور اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں، لیکن پی سی بی مسائل حل کرنے کے بجائے خاموش کرانا چاہتا ہے۔

انہوں نے طنزیہ معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ لیگ کی خامیوں، جیسے ناقص افتتاحی تقریب، ڈرافٹ مسائل، ناقص لاجسٹکس، اور کمزور ٹی وی ریٹنگز پر تنقید کرنے پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کو پیشکش کی کہ وہ مل کر مسائل حل کریں. تاکہ پی ایس ایل عالمی معیار کی لیگ بنے۔

تیاریوں پر سوال

علی ترین نے اپریل میں ایک پوڈکاسٹ میں پی ایس ایل 10 کی تیاریوں پر سوال اٹھایا تھا، جسے انہوں نے بعد میں ترقی کی خواہش قرار دیا۔ تاہم، جولائی میں انہوں نے کمزور ریٹنگز اور خالی اسٹیڈیمز پر دوبارہ تنقید کی۔ پی سی بی نے اسے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے. قانونی نوٹس بھیجا، جس میں معاہدہ ختم کرنے اور تاحیات پابندی کی دھمکی دی گئی۔

ملتان سلطانز کے ترجمان نے کہا کہ یہ نوٹس پی ایس ایل کی بہتری کے لیے. دیے گئے بیانات پر ہے، جو بورڈ کی تنگ نظری ظاہر کرتا ہے۔ یہ تنازع پی سی بی اور فرنچائزز کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو عکاس کرتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.