اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
فیروز خان اور علیزے سلطان نے گزشتہ ماہ 21 ستمبر۔ کو طلاق کی تصدیق کی تھی۔ دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، انہیں دو بچے بھی ہیں۔
علیزے سلطان نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے سابق۔ شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
بعد ازاں فیروز خان نے بھی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا۔ کہ ان کے درمیان 3 ستمبر 2021 کو طلاق پائی، جس کے بعد انہوں نے بچوں کی حوالگی سے متعلق 19 دسمبر کو کراچی کی فیملی کورٹ میں مقدمہ کیا، جس پر سماعتیں جاری ہیں۔
چند دن قبل ہونے والی سماعت کے دوران علیزے سلطان نے وکیل کے توسط سے خود پر تشدد کے شواہد عدالت میں جمع کروائے تھے جب کہ عدالت نے سخت شرائط پر فیروز خان کو اپنے بچوں کے ساتھ مہینے میں دو بار ملاقات کرنے کی اجازت دی تھی۔
تشدد کے الزامات
علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے تشدد کے شواہد کی تفصیلات سامنے آنے پر لوگوں نے فیروز خان کو اڑے ہاتھوں لیا۔ جب کہ 25 اکتوبر کو علیزے اور فیروز خان کا نام ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔
علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے۔ تشدد کے شواہد کے حوالے سے ۔’جیو ٹی وی‘ نے بتایا تھا کہ انہوں نے نہ صرف تصاویر بلکہ میڈیکو لیگل۔ کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیزے سلطان کی جانب سے جمع کرائے گئے۔ شواہد کے مطابق فیروز خان نے سابق اہلیہ پر کم از کم تین بار بدترین تشدد کیا۔ جس سے علیزے کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی بن گئے۔