عجب پریم کی غضب کہانی، خاتون چور کو دل دے بیٹھی

1
1

عجب پریم کی غضب کہانی سامنے آئی ہے جس میں خاتون کو  موبائل فون چوری کرنے والے سے ہی محبت ہو گئی۔

برازیل سے تعلق رکھنے والی ایمانوبلا نامی خاتون. کی محبت کی عجیب و غریب داستان نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا، خاتون نے فون چوری کرنے والے کو اپنا دل دے دیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ایک ویڈیو کلپ نے صارفین کی. توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی. جس میں ایک خاتون نے اپنے محبوب سے پہلی ملاقات کی دلچسپ کہانی سنائی۔

ایمانوبلا نامی برازیلین خاتون نے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں یہ قصہ سنایا۔

مذکورہ خاتون کے مطابق وہ ایک سڑک پر پیدل چل رہی تھی. کہ اچانک ایک چور اس کا فون چھین کر فرار ہو گیا۔

دوسری جانب مذکورہ خاتون کے ہمراہ موجود اس کے بوائے فرینڈ نے بتایا کہ میں نے فون چھیننے کے بعد جب فون میں موجود ایمانوبلا کی تصاویر دیکھیں تو پہلی ہی نظر میں اس سے محبت ہو گئی اور فون چھیننے پر افسوس بھی ہوا۔

انٹرویو لینے والے صحافی نے ازراہِ تفنن کہا کہ پہلے آپ نے ان کا فون چرایا اور پھر دل؟، جس پر کے بوائے فرینڈ نے اقرار کرتے ہوئے کہا جی بالکل۔

خاتون کے بوائے فرینڈ نے مزید بتایا کہ کسی طرح فون سے کا نمبر نکالا اور ان سے رابطہ کیا. تو ایمانوبلا نے غصہ کرنے کی بجائے کہا کہ یہ اچھا طریقہ ہے کسی کا نمبر نکالنے کا۔

محبت کی یہ عجیب و غیریب داستان جان کر بیشتر صارفین کمنٹس میں دلچسپ تبصرہ کر رہے ہیں. اور کہہ رہے ہیں کہ ایسا صرف برازیل میں ہی ہوتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.