عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روک دیا گیا

1
1

عامر لیاقت حسین کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی جس پر عدالت نے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کردیا، عدالتی فیصلہ سننے کے بعد عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اشکبار ہوگئیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی اینکر عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ معطل کردیا۔

اس سے قبل درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کی۔

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آج ہی درخواست پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کا حکم دے رکھا ہے۔

گزشتہ روز عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے پوسٹ مارٹم کرانے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ  کی جانب سے جارہ کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی کی جائے گی اور اس کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام،ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی 6 رکنی میڈیکل ٹیم میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 9 جون کو عامر لیاقت حسین کا کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقعے اپنے آبائی گھر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا، ابتداتی معلومات کے مطابق ان کا انتقال گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ہوا۔

اس کے بعد شہری کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.