پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ماہِ نور حیدر نے اپنی طلاق سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے. کہ اُن کا اپنے سابق شوہر کے ساتھ تعلق اب پہلے سے زیادہ اچھا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’کھائی‘ میں ’اپانا‘ کردار ادا کرنے والی ماہ نور حیدر نے حال ہی میں ایک میگزین کو یوٹیوب پر انٹرویو دیا ہے۔
ماہِ نور حیدر نے اس انٹرویو کے دوران اپنی شادی اور طلاق جیسے حساس موضوع پر بھی بات کی ہے۔
اداکارہ کا انٹرویو کے دوران بتانا تھا. کہ اُن کی شادی محض 22 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، انہوں نے ابھی بس کالج کی پڑھائی ہی ختم کی تھی. کہ شادی ہو گئی تھی۔
ماہِ نور کا کہنا تھا کہ اُن کا 21 سال کی عمر میں رشتہ طے ہوا تھا، 22 سال کی عمر میں شادی اور رخصتی کے چار سال بعد 2020 میں طلاق ہو گئی تھی۔
’کھائی‘ کی اپانا کا بتانا ہے. کہ اُنہوں نے طلاق سےمتعلق اپنے والد سے مشورہ لیا تھا۔
ماہِ نور نے طلاق سے متعلق تو بات نہیں. کی مگر اُن کا کہنا تھا. کہ ضروری نہیں ہے. کہ شوہر یا بیوی غلط یا خراب ہوں تو ہی طلاق ہوتی ہے، کبھی کبھار دو اچھے افراد میں بھی نہیں بن پاتی. اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ پاتے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اِن کےسابق سسرالی آج بھی اُن کی قدر اور عزت کرتے ہیں، اُن کی سابق ساس اُن کے لیے اُن کی اپنی سگی والدہ کی طرح محترم ہیں۔
اداکارہ ماہِ نور کا کہنا تھا. کہ اُن کی طلاق ہوگئی ہے. لیکن اُن کے اپنے سابق شوہر کے ساتھ تعلقات طلاق کے بعد پہلے سے زیادہ اچھے ہو گئے ہیں۔