معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم ’ہیری اینڈ میگھن‘ میں شہزادہ ہیری کی میگھن مارکل سے ہونے والی پہلی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
اس دستاویزی فلم میں یہ انکشاف کیا گیا ہے۔ کہ شہزادہ ہیری ایک خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں۔ اور اُنہوں نے پہلی بار میگھن مارکل کی تصاویر بھی۔ اپنے ایک دوست کی’انسٹا گرام فیڈ‘ سے ہی دیکھی تھیں۔
جس کے بعد شہزادہ ہیری نے اپنے دوست سے میگھن مارکل کے بارے میں کچھ تفصیلات پوچھیں اور پھر میگھن کو ایک دوست کے ذریعے پیغام بھجوایا گیا۔ کہ شہزادہ ہیری ان سے ملنا چاہتے ہیں۔
دستاویزی فلم میں ڈچز آف دی سسیکس نے بتایا۔ کہ میں نے شہزادہ ہیری کے اپنے بارے میں یہ خیالات جاننے کے بعد ان کے اس خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھا۔جہاں اُنہوں نے برطانوی شاہی خاندان کے افراد کے ہمراہ اپنی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہوئی تھیں۔
شہزادہ ہیری کا وہ خفیہ اکاؤنٹ دستاویزی فلم میں بھی دکھایا گیا۔ لیکن اکاؤنٹ کی پرائیویسی کو برقرار رکھنے کے لیے اس اکاؤنٹ کے نام کو بلر کیا گیا ہے۔
دستاویزی فلم کی پہلی قسط میں شاہی جوڑے نے یہ انکشاف بھی کیا۔ کہ جب ہیری پہلی بار جب میگھن مارکل سے ملنے گئے تھے تو لندن کے ٹریفک جام میں پھنسنے کی وجہ سے وقت پر نہیں پہنچ سکے تھے۔
یہی نہیں بلکہ شاہی جوڑےکے اس انکشاف نے بہت سے لوگوں کو اس تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ کہ کیا پرنس ولیم، کیٹ مڈلٹن اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی خفیہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں۔