بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں سے گفتگو کے لیے. ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیے۔
اس دوران ایک مداح نے اداکار سے فلم ’جوان‘ کے اسٹائل میں کرکٹر ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ الفاظ کہنے کی فرمائش کر دی۔
شاہ رخ خان نے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے. ویرات کوہلی کے بارے میں کہا کہ میں ویرات کوہلی سے. محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، وہ ہمارے داماد جیسا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی فلم ’جوان‘ کی شاندار کامیابی پر بہت خوش ہیں. جو رواں سال باکس آفس پر 1 ہزار کروڑ روپے کمانے والی ان کی دوسری فلم ہے۔
اس سے پہلے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھی باکس آفس پر اسی طرح شاندار کامیابی حاصل کی ہے. جو رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہوئی تھی۔