بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی بدتمیزی کی کوشش پر زبردست جوابی حملہ کیا۔
فلم نگری کے سپر اسٹار آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کا سیشن رکھتے رہتے ہیں۔
انہوں نے آج بھی ٹوئٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کو پہلے ہی بتادیا۔ کہ وہ صرف مزاحیہ جواب دیں گے اور نئے سال کا آغاز کسی سنجیدہ بات سے نہیں کریں گے۔
ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’پٹھان‘ بےکار فلم ہے۔ ریٹائرمنٹ لے لو، شاہ رخ خان نے جواب دیا۔ بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔
انہوں نے آج کا سیشن شروع کرنے سے پہلے کہا تھا۔ کہ آج ہی احساس ہوا کہ ٹوئٹر پر 13 سال ہوچکے ہیں۔
شاہ رخ خان نے کہا۔ کہ آپ اور فین کلبز کی محبتوں کی وجہ سے یہ عرصہ بہت خوشگوار رہا۔