سینٹ کام کی خلیجِ عدن میں ٹینکر شپ پر حوثی حملے کی تصدیق

عدن

سینٹ کام نے خلیجِ عدن میں ٹینکر شپ پر حوثی حملے کی تصدیق کر دی۔

امریکی فوج کے مطابق حوثیوں نے چم رینجرز نامی جہاز پر 2 اینٹی شپ بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

امریکی سینٹرل کمان کے مطابق دونوں میزائل جہاز کے قریب سمندر میں گرے، حملے میں جہاز یا عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

عدن

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چم رینجرز امریکا. کی ملکیت مارشل آئی لینڈز کا جھنڈا بردار آئل ٹینکر تھا. جس پر حوثی نیول فورسز نے میزائل فائر کیے۔

برطانوی میری ٹائم رسک مینجمنٹ کمپنی ایمبری کے مطابق ایک میزائل جہاز سے 30 میٹر دور سمندرمیں گرا، واقعے میں عدن جہاز یا عملے کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ایمبری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز جدہ سے کویت کے علاقے شویک جا رہا تھا. جب مشتبہ ڈرون کی اطلاع ملی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے جہاز پر حملے کا وقت اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.