سچن تندولکر ’کرکٹ گرل‘ کی بلے بازی کے فین ہو گئے

سچن تندولکر کے علاوہ انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جنرل جے شاہ نے بھی اس کمر عمر لڑکی کی بلے بازی کی تعریف کی

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے بازی کی دنیا کے بڑے ناموں میں سے ایک سچن تندولکر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بلے بازی کرتی۔ کم عمر لڑکی کی مہارت کے فین ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کھیتوں کے قریب ایک کم سن لڑکی کو زبردست شاٹس کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھی جانے۔ والی کم عمر لڑکی کی جارحانہ اور گراؤنڈ ۔کے چاروں جانب شاٹس کھیلنے پر ان کا موازنہ ٹی ٹونٹی ۔کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی۔ سوریا کمار یادو سے کیا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو ممبئی میں منعقدہ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کی نیلامی کے صرف ایک دن بعد وائرل ہوئی۔

تندولکر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’کل ہی تو نیلامی ہوئی اور آج میچ بھی شورع؟ کیا بات ہے۔۔ میں واقعی آپ کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوا۔‘

صرف سچن تندولکر ہی لڑکی ۔کی تعریف کرنے والے معروف شخص نہیں تھے۔ بلکہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے بھی اس لڑکی کی بیٹنگ کی مہارت اور کرکٹ کے شوق کو دیکھ کر ان کی ستائش کی۔

جے شاہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ۔’نوجوان لڑکی کی کرکٹ کی مہارت اور کھیل کے شوق سے حیران ہوں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ خواتین کرکٹ کا مستقبل اچھے ہاتھوں میں ہے۔ آئیے ہم اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔ تاکہ وہ مستقبل میں ہمارے گیم چینجر بن سکیں۔‘

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.