سندھ: رواں برس 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

1
2

سندھ میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں سال ستمبر تک کتوں کے کاٹنے سے 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔

رواں برس 12 شہری کتوں کے کاٹنے سے ہونے. والی بیماری ریبیز سے انتقال کر گئے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کتوں کے کاٹنے کے جنوری میں 27 ہزار 333، فروری میں 27 ہزار 473، مارچ میں 29 ہزار 426 واقعات رپورٹ ہوئے۔

واقعات

اپریل میں 25 ہزار 514، مئی 25  ہزار 311، جون میں 22 ہزار 305 کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں جولائی میں 22 ہزار 558، اگست میں. 22 ہزار 575 اور ستمبر میں 24 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات سامنے آئے۔

دوسری جانب  کراچی میں انچارج ڈاگ بائٹ کلینک سول اسپتال کا کہنا ہے. کہ کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ یومیہ 120 افراد آتے ہیں، بچے، بزرگ کتوں کے سامنے کم مزاحمت کر پاتے ہیں اس لیے. وہ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر رومانہ نے بتایا ہے کہ کتے کے کاٹنے پر فوری متاثرہ جگہ. کو ڈیٹرجنٹ صابن سے کم از کم 15 منٹ دھونا چاہیے اور اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں. کا کورس مکمل کرنا چاہیے۔

2 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.