سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے رواں سال حج کے خواہشمند شہریوں اور غیر ملکی مسلمانوں کے لیے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا۔

گلف نیوز .کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت عمرہ نے کہا ہے. کہ رواں ماہ کے اوائل میں کھلنے. والی رجسٹریشن میں ترجیح ان افراد کو دی جائے گی، جنہوں نے پہلے حج ادا نہیں کیا ہے۔

ایک اور شرط یہ ہے کہ قومی کارڈ یا رہائشی اجازت نامہ اسلامی قمری مہینے ذی الحجہ کی 10 تاریخ. تک تجدید شدہ ہونا چاہیے۔

رجسٹریشن درست اعداد و شمار پر مبنی ہونی چاہیے، کیوں کہ غلط معلومات درج کرنے سے درخواست دہندہ غیر قانونی قرار دے دیا جاتا ہے۔

سعودی وزارت حج نے اس بات پر زور دیا کہ عازمین حج کی صحت اچھی ہونی چاہیے، اور انہیں کوئی شدید یا متعدی یا دائمی بیماری نہیں ہونی چاہیے، عازمین کو ضروری قرار دی گئی. ویکسین لگوانی ہوں ی ہوں گی، جن میں میننجائٹس. اور سیزنل انفلوئنزا ویکسینز شامل ہیں۔

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.