سام سنگ کا 200 میگا پکسل کیمرا کا گلیکسی ایس 23 پیش

سام سنگ کا نيا فون

اسمارٹ موبائل بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنے اب تک کے سب سے بہترین فونز گلیکسی ایس 23 کے 3 فونز کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔

سام سنگ نے پہلی بار اپنے کسی بھی موبائل میں 200 میگا پکسل کا کیمرا دیا ہے، جس سے متعلق پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ اسے گلیکسی ایس 23 الٹرا میں دیا جائے گا۔

کمپنی کے گلیکسی ایس سیریز کے پیش کیے گئے تین فونز میں سب سے بہترین اور مہنگا فون گلیکسی ایس 23 الٹرا ہے جس کی قیمت تقریبا پاکستانی پونے چارلاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے، تاہم کمپنی نے فوری طور پر اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا۔

گلیکسی ایس 23 الٹرا

کمپنی نے اس فون کو 8۔6 انچ کے بڑے اسکرین اور جدید ڈیزائن کے ساتھ مختلف رنگوں میں پیش کیا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن زی کی چپ دی گئی ہے جب کہ اسے 8 اور 12 جی بی کی مختلف ریمز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں اینڈرائڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

فون میں 256 اور 512 جی بی میموری دی گئی ہے جب کہ اس میں ورچوئل میموری کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

فون کی سب سے اہم بات اس کے بیک کا طاقتور کیمرا ہے، گلیکسی ایس 23 الٹرا کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 200 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 10 اور 12 میگا پکسل کے کیمرے ہیں۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور فون کو 5 ہزارایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ٹائپ سی کے فاسٹ چارجر فون کو فنگر پرنٹ اور دیگر جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں کیمرا کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گلیکسی ایس 23 الٹرا کا 200 میگا پکسل کیمرا انتہائی کم روشنی میں بھی بہترین اور صاف تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے اہل ہے۔

مذکورہ فون کو متعدد ممالک میں آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ اور اس کی قیمت بھی مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے۔

گلیکسی ایس 23 الٹرا کی قیمت 1110 امریکی ڈالر سے لے کر 1200امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے۔ اور پاکستان میں بھی اس کی قیمت اتنی ہی یعنی پاکستانی تقریبا پونے چارلاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

گلیکسی ایس 23 پلس

اس فون کو 6۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا اور یہ فون الٹرا سے چھوٹا ہے۔

اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم سے لیس اس موبائل کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں۔ جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار 10 میگا پکسل کے ہیں۔

گلیکسی ایس 23 پلس کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ اور اس فون کو بھی مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کو 8 جی بی ریم اور مختلف میموری سائز میں پیش کیا گیا ہے۔ جب کہ اس میں بھی فنگر پرنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

اس فون کی قیمت بھی مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے۔ اور اس کی قیمت 950 سے 1030 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے۔

گلیکسی ایس 23

کمپنی نے اپنے تیسرے فون کو 1۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ جو کہ یکم فروری کو متعارف کرائے گئے تینوں فونز میں سب سے چھوٹا فون ہے۔

اس فون کو بھی 8 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ تاہم اس میں 128 اور 256 سمیت 512 جی بی میموری کے ماڈیول بھی دیے گئے ہیں۔

گلیکسی ایس 23 کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں۔ جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 12 اور تیسرا 10 میگا پکسل ہے۔

فون کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ اور اسے بھی اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون میں 39 ایم اے ایچ کی بیٹری 15 واٹ چارجر کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون کی قیمت بھی مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے۔ اور اس کی قیمت 800 سے 875 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے۔

2 Comments

  1. Da Vinci’s Gold Casino bietet eine Vielzahl von Zahlungsmethoden,
    die sowohl traditionelle als auch moderne Optionen umfassen. Diese Vielfalt sorgt
    für ein abwechslungsreiches Spielerlebnis und bietet für jeden Geschmack etwas Passendes.

    Die Nutzung des Da Vinci’S Gold Casino Cashback Bonus bietet Spielern in Deutschland zahlreiche Vorteile.
    Um den Da Vinci’S Gold Casino Willkommensbonus in Anspruch
    zu nehmen, sind nur wenige Schritte notwendig.
    Das Spiel gibt Ihnen im Gewinnfall keine Zeit herauszufinden, wie und was Sie gewonnen haben, so schnell berechnet der Computer den Gewinn und bucht diesen gut.
    Die "Spin-” und "Einrast”-Geräusche sind gut gestaltet; aber die
    Geräusche, die im Gewinnfall gespielt werden, sind wirklich billig, unpassend und schrill.

    "Da Vinci’s Diamonds” ist ein feines, solides Slotspiel mit einigen netten Eigenschaften und einem imposanten Tempo, aber
    leider auch unattraktiv zum Anschauen und zum Anhören. Obwohl es bei den meisten Spielautomaten nur ein Scatter-Symbol gibt, sind bei Da
    Vinci Diamonds gleich drei davon zu finden. Wenn Sie auf den Walzen fünf der
    Da Vinci Diamonds finden, erhalten Sie 5000 Credits als Gewinn.

    Sie können jedes Spiel mit Touch-Bedienung spielen, mit Ausnahme einiger weniger alter Flash-basierter Titel.
    Die "Instant Play”-Funktion ermöglicht es Ihnen, 350
    Spiele zu spielen, Einzahlungen und Auszahlungen mit 20
    verfügbaren Methoden vorzunehmen und Boni mit nur einem Fingertipp zu beanspruchen. Ich persönlich hätte
    mir etwas mehr Abwechslung im Aussehen und in den Spielergebnissen gewünscht, aber insgesamt ist dieses Spiel ein solides Beispiel für
    diese Art von Slotspielen. Während die Freispiele gespielt werden, können Sie auch weitere Bonus-Spins gewinnen. Die signifikanteste Änderung bei den freigeschaltenen Freispielen ist die neue
    Auszahlungsstruktur der Bonusspins. Landen diese Bonussymbole auf einer Gewinnlinie, so bekommen Sie eine nette Anzahl von Freispielen gutgeschrieben.

    References:
    https://online-spielhallen.de/jackpot-de-slots-casino-login-dein-weg-zum-spielspas/

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.