ساف فٹبال چیمپئن کے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی کوچ کی ڈیڑھ ہوشیاری ان کے گلے آ گئی۔
پاکستانی کھلاڑی سے گیند چھیننے کی پاداش میں ریفری نے بھارتی کوچ کو ریڈ کارڈ دکھا کر بینچ سے ہٹا دیا۔
بنگلورو میں پاک بھارت میچ کے دوران گیند سائیڈ لائن سے باہر گئی. پاکستانی کھلاڑی نے فوری گیند اٹھائی اور تھرو کرنا چاہی لیکن ٹیکنیکل ایریا سے بھارتی کوچ آگے بڑھے. اور پاکستانی کھلاڑی سے گیند چھین لی۔ جس پر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تکرار بھی ہوئی۔
ریفری نے ساف ڈپٹی ریفری سے مشاورت کے بعد بھارتی کوچ ایگور اسٹیمیک (Igor Stimac) کو ریڈ کارڈ دکھا کر بینچ سے ہٹایا اور میدان سے باہر کر دیا۔
اس معاملے میں پاکستانی مینجر کو بھی یلو کارڈ دکھایا گیا۔