سابقہ اداکارہ، سیاسی رہنما جیا بچن کی دولت کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0
3

بھارتی سابقہ اداکارہ، لیجنڈری اداکار امتابھ بچن کی اہلیہ، جیا بچن نے  بھارت میں 2024 میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق جیا بچن نے سماج وادی پارٹی کی جانب سے راجیا سبھا .(ایوانِ بالا) کا الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

ان کاغذات میں جیا بچن نے اپنے اثاثوں کی مالیت بتاتے ہوئے کہا ہے. کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مشترکہ طور پر 1,578 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

75 سالہ پدم شری ایوارڈ یافتہ جیا، جو 2004 سے سماج وادی پارٹی ممبر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، انہوں نے اپنے شوہر، بالی ووڈ کے آئیکون امیتابھ بچن کے ساتھ مل کر 1,578 کروڑ روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔

جیا بچن کی جانب سے دائر کردہ انتخابی حلف نامے کے. مطابق مالی سال 2022-23 کے لیے. جیا بچن کی ذاتی اثاثہ جات 1,63,56,190 روپے ہے، جبکہ امیتابھ بچن کی دولت اسی مدت کے لیے. 273,74,96,590 روپے بتائی جاتی ہے۔

شوہر کا پرتعیش

ان کی مشترکہ منقولہ جائیداد کی قیمت 849.11 کروڑ روپے ہے، غیر منقولہ جائیداد کی رقم 729.77 کروڑ روپے ہے، جیا بچن کا بینک بیلنس 10,11,33,172 روپے ہے. اور امیتابھ بچن کا 120,45,62,083 روپے ہے۔

جیا بچن اور ان کے شوہر کا پرتعیش طرز زندگی ان کے اثاثوں سے جھلکتا ہے۔

جیا بچن کے کاغذات کے مطابق اُن کے پاس 40.97 کروڑ روپے کے زیورات اور 9.82 لاکھ روپے کی قیمت کی گاڑی شامل ہے۔ 

اسی طرح امیتابھ بچن کے پاس 54.77 کروڑ روپے کے زیورات کا ایک شاندار مجموعہ اور 16 گاڑیاں ہیں، جن میں دو مرسڈیز اور ایک رینج روور شامل ہے، مجموعی طور پر ان گاڑیوں کی قیمت 17.66 کروڑ روپے ہے۔

اس جوڑے کے مشترکہ اثاثوں میں مختلف ذرائع سے حاصل کی گئی جائیدادیں بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں عام انتخابات 27 فروری کو ہوں گے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.