میوزک اور انٹرٹینمنٹ پر مبنی نامور امریکی میگزین ’بل بورڈ‘ کی جانب سے حال ہی میں پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کے ساتھ اردو گانا گنگنانے والے برطانوی گلوکار زین ملک کی پوسٹ شئیر کی گئی جس امریکی جریدے نے کہا کہ زین ملک نے یہ گانا ’ہندی‘ میں گنگنایا ہے۔
انسٹاگرام پر 16 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے امریکی جریدے نے زین ملک کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکیپشن میں لکھا کہ زین ملک نے پاکستان میوزک بینڈ ’اور‘ کا 2023 کا سُپر ہٹ گانا ’تو ہے. کہاں‘ کو ری میک کیا ہے، جس میں گلوکار کا کہنا ہے. کہ ’مجھے یہ گانا بہت پسند آیا ہے. اور میں نے پوری کوشش کی ہے. کہ میں اس میں خود کو شامل کر سکوں، مجھے اُمید ہے. کہ ہم نے جو کچھ کیا ہے، اسے لوگ ضرور پسند کریں گے۔‘
بل بورڈ نے مزید لکھا کہ زین ملک نے یہ گانا ہندی میں گنگنایا ہے۔
ٓ بل بورڈ کی جانب سے گانے کو اردو کے بجائے ہندی. کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے. امریکی جریدے پر شدید تنقید کرتےہوئے یاد دلایا کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے، ہندی نہیں۔
ایک صارف نے امریکی جریدے سے سوال کیا کہ ’کیا آپ نے ہندی جان بوجھ کر لکھا ہے.‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’پاکستان کی قومی زبان اردو ہے‘، کسی نے لکھا کہ ’وہ اردو میں گنگنا رہے ہیں‘۔ ایک اور صارف نے نشاندہی کی کہ زین ملک نے کراچی کے ہپ ہاپ بینڈ کے ساتھ تعاون کیا تھا اور وہ اردو میں گنگنا رہے تھے، اپنے معلومات میں درست کرلیں’۔
بل بورڈ
اسی طرح ہزاروں صارفین نے بل بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ وہ ہندی نہیں بلکہ اردو میں گنگنا رہے ہیں،
یاد رہے کہ کچھ روز قبل پاکستانی ہپ ہاپ بینڈ ’اور‘ کی جانب سے یوٹیوب پر 2021 میں ریلیز کیے گئے گانے کے اپڈیٹڈ ورژن ’تو ہے کہاں‘ گانے کی ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں زین ملک نے گانے کےکچھ بول اردو. میں گنگنائے تھے۔
یہاں یہ بات یاد رہے. کہ زین ملک پاکستانی نژاد معروف برطانوی گلوکار ہیں، ان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔
اب حال ہی میں طویل عرصے بعد زین ملک نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ گانے کی ویڈیو میں اردو بول گنگنائے ہیں، زین ملک کے اردو بولنے. اور سمجھنے والے پرستاروں کے لیے یقیناً بہت بڑا اور خوشگوار سرپرائز تھا۔
زین ملک کے اردو گانے. کی ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی. اور زین کے سیکڑوں پرستاروں نے ٹوئٹر پر گانے سے متعلق اپنے پرجوش جذبات کا اظہار کیا تھا۔