زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بتا دی

3
2
 زینب شبیر

معروف اداکارہ زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بتا دی۔

زینب شبیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ناصرف اپنی زندگی میں اب تک کی جدوجہد اور مشکلات کے بارے میں بات کی بلکہ وہ حالات بھی بیان کیے. جن کا سامنا ان کی والدہ نے اکیلے 4 بیٹیوں کی پرورش کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہم 4 بہنیں ہیں اور ہماری والدہ نے اکیلے ہی ہماری پرورش کی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ بہت بہادر خاتون ہیں. کیونکہ میں نے اُنہیں زندگی میں کبھی شکایت کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایک دن میں نے اپنی ماں کو روتے ہوئے دیکھا. اور یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے اپنی فیملی کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

زینب شبیر نے بتایا کہ میرے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بھی یہی تھی اور میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ میرا یہ فیصلہ اچھا ثابت ہوا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.