سوشل میڈیا پر ایک ریچھ کی سمندر میں اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
تصور کریں کہ آپ ساحل سمندر پر پانی کی موجوں سے لطف اندوز ہو رہے ہوں. اور اچانک پانی میں سے ریچھ نمودار ہوجائے تو آپ کو کیسا لگے گا؟
یہ ویڈیو فلوریڈا کے ساحل کی ہے، ریچھ پانی میں غوطہ لگاتا ہے اور پھر تیزی سے بھاگ جاتا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ میں پہلے سمندر میں شارک مچھلیوں سے خوفزدہ تھا، اب یہاں سے ریچھ بھی نکلنے لگے ہیں۔