رمضان کے بعد صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟

رمضان

رمضان المبارک کے 30 روزے رکھنے سے انسان کی غذائی عادت تبدیل ہونے سمیت روز مرہ کی زندگی بھی عارضی طور پر تبدیل ہوجاتی ہے اور رمضان کے اختتام پر جسم کی ضروریات پوری کرنے میں بعض افراد کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

رمضان المبارک میں روزوں کی وجہ سے جہاں انسان مشروب سمیت. دیگر میٹھی غذاؤں کا استعمال بڑھا دیتا ہے، وہیں پکوڑوں اور سموسوں جیسی تلی ہوئی. غذائیں بھی استعمال کی جاتی ہیں، جس وجہ سے انسان کی غذائی عادت بالکل مختلف ہوجاتی ہے۔

غذائی عادت تبدیل

ایسے میں پھر رمضان کے اختتام پر ایک بار پھر انسان کی غذائی عادت تبدیل ہوجاتی ہے، جس سے بعض افراد عارضی وقت کے لیے کچھ طبی مسائل کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ درج ذیل میں ہم کچھ ایسی عادات بتا رہے ہیں، جنہیں اپنا کر صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ میٹھی غذاؤں سے پرہیز. رمضان المبارک اور عید کے دن گزرنے کے بعد زیادہ مٹھی غذائیں کھانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔ البتہ موسم کے حساب سے مشروب. استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق روزوں کے معمول کے بعد اچانک زیادہ اور میٹھے کھانوں کا استعمال کرنا ہاضمہ، پیٹ ، معدہ اور صحت کے. دیگر مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

بھرپور اور صحت مند ناشتہ

ماہرین صحت کے مطابق بہتر صحت کے لیے. سحری کی طرح بھرپور اور صحت مند ناشتہ کیا جانا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق سحری کی طرح ایسا ناشتہ کیا جانا چاہیے. جس میں آہستہ ہضم ہونے والے. کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور صحت مند چکنائیاں ہوں. جو کہ کافی دیر. تک جسم کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے میں مددگار ہوں۔

سادہ کھانا اور سادہ مشروب کا استعمال

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھرپور ناشتے کےبعد دوپہر کے وقت بھی ہلکا پھلکا کھانا کھایا جانا چاہیے اور موسم کو ذہن میں رکھ کر غذا کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔

گرمی کے باوجود ایسے مشروبات استعمال نہ کیے. جائیں جو کہ فائدہ دینے کے بجائے نقصان دیتے ہوں، کولڈ ڈرنکس اور کافی جیسے مشروبات کا استعمال محدود کردیا جانا چاہیے۔

خوراک کا انتخاب

صحت مند خوراک کے آپشنز کا دانشمندانہ استعمال کریں. اور کوشش کریں کہ جنک فوڈ یا غیرصحت مندانہ انتخاب سے کچھ دور ہی آپ کی نشست ہو تاکہ ان کو کھانے کا موقع ہی نہ مل سکے۔

زیادہ کھانے سے گریز کریں

رمضان المبارک کی طرح روزوں کے بعد بھی مناسب غذا کھانے کو معمول بنایا جانا چاہیے، لذیذ ہونے کی وجہ سے زیادہ کھانا نہیں کھانا چاہیے۔

فعال رہیں

ماہرین کہتے ہیں کہ رمضان المبارک کے مقابلے دیگر دنوں میں انسان ہر وقت کچھ نہ کچھ غذا کھانے کا عادی ہوتا ہے، ایسے میں ہر انسان کو فعال رہنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق رمضان المبارک کے بعد ہلکی پھلکی ورزش اور چہل قدمی کو معمول بنایا جانا چاہیے، دن بھر میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.