رجب بٹ اور شادی پر شیر کے بچے کا تحفہ: 50 ہزار جرمانہ اور ’ہر ماہ شکار کے خلاف ویڈیو بنانی ہو گی‘

لاہور کی ایک مقامی عدالت نے یو ٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ کو قانونی تقاضے مکمل کیے بغیر شیر کا بچہ رکھنے کے جرم میں مجرم گردانتے ہوئے انھیں 50 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک سال تک کمیونٹی سروس (یعنی سماجی بہتری کے لیے کام) کرنے کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے مجرم رجب بٹ کو ایک سال تک کمیونٹی سروس کی سزا سناتے ہوئے. کہا کہ وہ اس عرصہ کے دوران ہر مہینے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کیا کریں گے۔

عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ اگر مجرم اس سزا پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے. تو عدالت انھیں قید کی سزا بھی سنا سکتی ہے۔

شادی پر شیر کے بچے کا تحفہ غیر قانونی کیوں؟

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.