راولپنڈی میں دلہن شادی کے اگلے دن دولہا کو لوٹ کر فرار ہوگئی

2
1
دلہن

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں دلہن شادی کے اگلے ہی دن دولہا کو لوٹ کر فرار ہوگئی۔

نیازی ٹاؤن میں ایجنٹ کے ذریعے شادی کرنے والے دولہا کی. دلہن شادی کے دوسرے دن نقدی، زیورات اور قیمتی ملبوسات لے کر رفو چکر ہوگئی، جس کا  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 متاثرہ دولہا نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا ہے کہ شادی کے دوسرے دن بیوی نے. اپنے والد سے ملنے کا کہا، جس ایجنٹ نے شادی کروائی تھی. اس کے ہمراہ بیوی کو والد سے ملوانے نیازی ٹاؤن پہنچا۔

 ایجنٹ نے اسے ہوٹل میں بٹھایا. اور بیوی کو بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا، کچھ دیر بعد بیوی اور ایجنٹ دونوں نے موبائل نمبر بند کرلیے۔

5 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.