راولپنڈی: اندرون و بیرون شہر تمام ٹرانسپورٹ اڈے رنگ روڈ کے قریب منتقل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی رنگ روڈ کے قریب پیروادھائی جنرل بس اسٹینڈ سمیت تمام 44 چھوٹے بڑے پبلک ٹرانسپورٹ اڈے، گڈز ٹرانسپورٹ اڈے اور اسلام آباد کی سبزی و فروٹ منڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جنرل بس اسٹینڈ کو 1975 میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں لیاقت باغ سے پیروادھائی منتقل کیا گیا تھا، جس فیصلے کے خلاف اس وقت شہر میں شدید احتجاج ہوا. اور ٹرانسپورٹرز نے ایک ہفتے تک مکمل ہڑتال کی تھی، جس کے بعد معاملہ طے پایا۔​

مزید برآں، فیض آباد، چونگی نمبر 26 اور دیگر علاقوں میں قائم ٹرمینلز بھی منتقل کیے جا رہے ہیں. اور راولپنڈی شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی. جبکہ شہر میں آنے والی کسی بھی ہیوی گاڑی کو ضبط کیا جائے گا۔​

پیروادھائی جنرل بس اسٹینڈ مکمل طور پر حکومتِ پنجاب کی تحویل میں آ جائے گا. اور اسے بین الضلع، اندرونِ شہر اور راولپنڈی۔اسلام آباد روٹس کی گاڑیوں کے ٹرمینل کے طور پر استعمال کیا جائے گا. جہاں سے مقامی بسیں 20 سے 50 روپے کرائے پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے چلیں گی۔​

ٹرمینل

پشاور سے آنے والی ٹرانسپورٹ کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ٹرمینل دیا جائے گا، پنجاب سے آنے والی تمام ٹرانسپورٹ رنگ روڈ کے ذریعے گزرے گی، آزاد کشمیر سے مری کے راستے آنے والی ٹریفک کو بھارہکہو کے قریب روکا جائے گا. جبکہ دیگر اضلاع سے. آنے والی ٹریفک کو راوت کے راستے رنگ. روڈ پر منتقل کیا جائے گا۔​

اس وقت رنگ روڈ راوت سے نئے ایئرپورٹ تک مکمل کی جا رہی ہے. اور جب اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھارہکہو تک کا حصہ بھی مکمل ہو جائے گا. تو بھارہکہو سے آنے والی ٹریفک بھی راوت کی طرف موڑ دی جائے گی. یہ منصوبہ 2004 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے منظور کیا تھا. لیکن تاخیر کا شکار رہا، اور تکمیل کے بعد سرکاری بسیں، ویگنیں اور پبلک. ٹرانسپورٹ شہریوں کو شہر کے اندر لانے کے لیے چلائی جائیں گی۔​

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.